NATIONAL INSTITUTE OF FOLK & TRADITIONAL HERITAGE
ورثہ میڈیا سنٹر:
روایتی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی ریکارڈنگ کرنا، اب تک پچاس سے زائد ثقافتی دستاویزی فلمیں تیار کی جا چکی ہیں۔ جبکہ تین ہزار گھنٹوں کی سمعی ریکارڈنگ موجود ہے۔ اس رکارڈنگ سے استفادے کے لئے ایک انتہائی جدید اور تمام سہولتوں سے مزین سٹوڈیو بھی موجود ہے جہاں سٹوڈیو ریکارڈنگ، اڈیٹنگ کے علاوہ بیرونی مقامات پر جا کر ریکارڈنگ کرنے کی سہولتیں میسر ہیں۔
لوک ورثہ ثقافتی سمعی و بصری موسیقی شائع کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ ہے اور ادارے کی شائع کردہ کیسٹ، وی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز بازار میں دستیاب ہیں۔ لوک ورثہ کے ایڈیٹ اور مرتب کردہ پانچ سو سے زائدآڈیو ٹائیٹل اور ۶۳ ڈاکومینٹریز دستیاب ہیں۔
وڈیو ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے لئے اسلام آباد میں جدید سٹوڈیو قائم کیا گیا ہے جہاں ان ڈور ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے ساتھ اس کا موبائل یونٹ ملک کے کسی بھی حصے میں جا کر ریکارڈنگ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
میڈیا سنٹر اعلیٰ معیار کی ڈاکومینٹریز اور وڈیو پروگرامز ٹیلی ویژن نیٹ ورکس، یونیورسٹیوں اور دیگراداروں کو کرایہ پر اور فروخت کے لئے پیش کرتا ہے۔ جبکہ سنٹر کی تیار کردہ دی ڈیز اور ڈی وی ڈیز گھریلو استعمال کے لئے برائے فروخت موجود ہیں۔