FORGOT YOUR DETAILS?

پاکستان مونو منٹ میوزیم: (پی ایم ایم)
یہ میوزیم ۰۱۰۲ء میں اسلام آباد میں شکر پڑیاں کی مغربی پہاڑی پرقائم کیا گیاہے جس میں قیام پاکستان سے متعلق جدوجہد کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو مرحلہ وار تاریخی حقائق کے حوالے سے دکھایا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ میوزیم اس خطے میں قدیم سماجی ارتقاء سے لے کرپاکستان کے حصول کی جدوجہد، پاکستان کا قیام اور قیامِ پاکستان کے بعد اب تک ہونے والی بڑی بڑی کامیابیوں کو پیش کرتا ہے۔
پاکستان مونو منٹ میوزیم میں ایک حوالہ جاتی لائبریری، سمعی و بصری نایاب مواد، کانفرنس ھال اور ایک ۲۶ سیٹوں کی گنجائش والا آڈو ٹوریم (پینوراما ھال) بھی موجود ہے۔

TOP