FORGOT YOUR DETAILS?

ورثہ ریسرچ سنٹر اور وشعبہ مطبوعات:
یہ دونوں شعبے لوک ورثہ کے اہم شعبے ہیں۔ شعبہ ریسرچ (تحقیقی شعبہ) پاکستان کے تمام علاقوں، تمام زبانوں، تمام قوموں اور کمیونٹیز کی ثقافت، فنون، زبانی روایات، لوک گیت، لوک کہانیاں، لوک رومان، لوک موسیقی، لوک کھیلوں اور ثقافتی جائزوں کا اہتمام کرتا ہے۔ تحقیقی مقاصد کے لئے لوک ورثہ کے اپنے تحقیق کاروں کے علاوہ ثقافتی تحقیق کے حوالے سے معروف سکالروں، مقامی لکھاریوں وغیرہ سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ یونیورسٹیوں کے شعبہ آنتھروپالوجی کے اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ قریبی روبط اور انہیں ثقافتی تحقیق کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
شعبہ تحقیق کا سب سے اہم کام پاکستان کی ثقافت اور فنون کی تحقیق اور اُن کا باضابطہ اندراج کرنا ہے تا کہ انہیں سائنسی بنیادوں پر آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنایا جا سکے۔

شعبہ مطبوعات:
لوک ورثہ پاکستان کی ثقافت پر کتابیں شائع کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو اب تک مختلف ثقافتی موضوعات پر دو سو سے زائد کتابیں، ریسرچ رپورٹ وغیرہ شائع کر چکا ہے۔ کتاب کے مواد کے حصول کے لئے شعبہ تحقیق (ریسرچ سنٹر) مواد کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔ جبکہ شعبہ مطبوعات خود بھی مختلف ثقافتی موضوعات پر معروف ثقافتی سکالرز اور لکھاریوں کو مختلف موضوعات پر لکھنے کی دعوت دیتا ہے یا اُن کی جانب سے دی گئی تحقیقی تجاویز کا جائزہ لے کر لکھنے کے پراجیکٹس دیئے جاتے ہیں۔
شعبہ مطبوعات کی شائع کردہ کتابوں کے اہم موضوعات میں ثقافتی جائزے، تحقیقی رپورٹس، لوک گیت، لوک داستانیں اور کہانیاں، صوفیاء کا کلام اور حالات زندگی، زبانی روایات، ثقافتی حوالے سے نایات کتب کی اشاعتِ ثانی، لوک کھیل، لوک فنون، مقامی اور روایتی طرز تعمیر، ثقافتی معلومات جیسے موضوعات شامل ہیں۔کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے کوشش کی جاتی ہے کہ پاکستان کی مقامی زبانوں کو بھی زیادہ سے زیادہ ڈاکومنٹ کیا جائے لہذا ایسی کئی کتب شائع کی جا چکی ہیں جو اصل مقامی زبان اور اس کے اردوترجمے پر مشتمل ہیں۔
لوک ورثہ کی شائع کردہ کتابیں ورثہ سیل سنٹر پر دستیاب ہیں۔

TOP