FORGOT YOUR DETAILS?

ورثہ لائبریری:
ورثہ لائبریری پاکستان میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد لائبریری ہے جو کسی ثقافتی ادارے میں قائم کی گئی ہے جہاں ثقافت کے حوالے سے تحقیق کرنے والے سکالرز، طالب علموں اور عام لوگوں کے لئے اس لائبریری میں فیلڈ سروے اور ریسرچ، ثقافتی تحقیق، زبانی روایات، مقامی ثقافت، وراثتی اور روایتی ثقافت پر منبی مواد اور ۲۳ ہزار سے زائد کتب اور رسائل وغیرہ موجود ہیں۔
یہ لائبریری بچوں، بڑوں، مختلف پس منظر رکھنے والوں اور مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ یہاں آئیں اور اپنی قابلیت اور دلچسپی کے مطابق اس لائبریری سے استفادہ کریں۔ یہاں تاریخ، ثقافت، رسائل اور ریفرنس کتب کے علاوہ مختلف ثقافتی موضوعات پر لوک ورثہ کی شائع کردہ دو سو سے زائد کتب بھی پڑھنے کے لئے دستیاب ہیں۔ جبکہ یہاں موجود فیلڈ سروے، ریسرچ رپورٹس، طالب علموں کے تھیسس، تحقیقی مسودہ جات اور پاکستانی ثقافت کے حوالے سے بے شمار مواد عام لوگوں کے ملاحظہ اور استفادے کے لئے موجود ہے۔

TOP